ارشد شریف
پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں جمہور یعنی عوام کی حکومت ہے عوامی حکومت منتخب ہوتی ہے اور عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہےاور عوام بھی اس بات سے کافی ذیادہ مطمئن نظر آتی ہے کیونکہ عوام ان لوگوں کو گھر بھیجنا تو چاہتے ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے۔صرف گلیوں بازاروں چوراہوں اور بیٹھکوں میں بیٹھ کر بحث کرتے ہیں
اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ جو بھکاریوں کی طرح ووٹ مانگتے ہیں اگر وہ آٹا مانگنا شروع کر دیں تو کافی اکٹھا کر لیں وہ ووٹ لینے کے بعد عوام کو بھی مانگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اور وہی بھکاریوں کی طرح ووٹ مانگنے والے عوام کو بھکاری بنا دیتے ہیں۔
لیکن ایک بات اہم ہے کہ ان سیاست دانوں کو کون بلیک میل کرتا ہے کون ہے جو انھیں ڈراتا ہے کون ہے جو انھیں کچھ کرنے نہیں دیتا اور کون ہےجو انھیں دھمکیاں لگاتا ہے پاکستان میں اکثر ہر کام کا ذمہ دار امریکہ کا ٹھہرایا جاتا ہے کہ امریکہ یہ کر رہا ہے وہ کر رہا ہےلیکن یہ بات اصل معاملے سے رو گردانی اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کافی ہے۔
پاکستان میں سیاسیوں سے ذیادہ حکومت یہاں کے باسیوں نے کی ہے میں اکثر کہتا ہوں کہ یہاں وہ رہتے اور جیتے ہیں جن کے پاس طاقت ہے اور طاقت کس کے پاس ہے آپ جانتے ہیں جو اس کے خلاف یا اپنے حق کے لئے بولتا ہے وہ اسے غدار بنا دیتا ہے اور کچھ کو تو مروا بھی دیتا ہے۔
![]() |
| ارشد شریف |
آج صبع صبع ایک خبر سنی کہ ارشد شریف کا کینیا میں گولی مار دی گئی ہے ایسا ملک جہاں ہر دوسرا بندہ قاتل بنا پھرتا ہے ارشد کو کس نے مارا کیوں مارا کس واسطے مارا کچھ پتہ نہیں۔وہاں تو شاید اس کی کوئی دشمنی نہ ہو گی لیکن یہاں پاکستان میں اس کے ہزاروں دشمن ہیں۔اور ارشد شریف بھی اس طاقت اور اقتدار کی بھینٹ چڑا جس کے لئے پورا پاکستان غرق کر دیا گیا۔ ارشد شریف کے گھر والوں کو ڈھیر ساری تعزیت اور بچوں کے لئے پیار۔

تبصرے