اشاعتیں

پاکستان ،قوم،پاکستانی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کے حالات

تصویر
 پاکستان میں آپ کسی سڑک پہ جا رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ دور جانے کے بعد وہ سڑک ختم ہو جائے اور اگر آپ کا گھر کا پانی نالی کے ذریعہ منزل تک پہنچ رہا ہے تو ہو سکتا ہے وہ نالی بند کر دی جائے کیونکہ یہاں لوگ ایک دوسرے رشتہ داری بنانے کے لئے یہ بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیتے رہتے ہیں  پاکستان کے حالات پاکستان کے حالات کو مد نظر رکھتے اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں یہاں رہوں تو چند باتیں اپنے ذہن میں باندھ کے رکھ لیں کیونکہ یہاں اکثر لوگوں کے دماغ سے اچھی اچھی باتیں پھسل جاتی ہیں پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ پیٹھ کے پیچھے بات کرنا غیبت ہے اور منہ کے آگے بات کرنا بد تمیزی ہے لہذا یہاں اخلاقیات کو دیکھتے ہوئے چپ رہنا ہی آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے ورنہ یہاں ٹیکنالوجی ذیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کا سوفٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ پاکستان کے حالات اتنے اچھے ہیں کہ کچھ لوگ رات کو آپ کے گھر میں داخل ہو کر آپ کی خدمت گزاری کے لئے حاضر ہوتے ہیں اور وہ خدمت کے بدلے قیمتی چیزیں ساتھ لے جاتے ہیں اور وہ بھی نہایت تمیز اور اخلاق کے ساتھ بلکہ آپ اپنی خوشی سے انھیں چیزیں لے جانے کو بو...

پاکستانی بطور قوم

تصویر
آزادی کی جدو جہد میں مسلم  سکھ اور ہندو کندھے سے کندھا ملا کر اپنے ملک کے لئے لڑتے رہےاپنی جان اپنے مال غرض ہر چیز کی قربانی دی اور ایک ساتھ ہو کر قربانی دی۔ایسا نہیں تھا کہ الگ الگ تھے بلکہ اچھے خاصے تعلقات تھے اور اتنی قربانیوں اور انگریز سرکار کے ظلم اور سخت قوانین کے باوجود آزادی کی جدوجہد بڑھتی چلی گئی۔جس کے دل میں آزادی کی آگ تھی وہ لڑتا رہا۔ پاکستانی بطور قوم انگریز سرکار کو محسوس ہوا کہ یہ لوگ تو ایک ساتھ ہیں مذہب سب کا الگ ہے مگر مقصد ایک ہی ہے تو انھوں نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ ترکیب سوچی کہ ان میں پھوٹ ڈالی جائے اور پھوٹ ڈالنے کے لئے ایک ہی راستہ تھا اور وہ تھا مذہب کا۔مسلمانوں کو یہ باور کروایا گیا کہ ہندو مسلمانوں سے الگ ہیں ان کا دھرم الگ ہے وہ بہت سے خداؤں کی پوجا کرتے ہیں مسلمان ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں ان سب باتوں کا اثر یہ ہوا کہ آل انڈیا مسلم لیگ قائم ہو گئی۔ وقت گزرتا گیا اور آخر کار ہم ایک قوم کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرے۔نیا جوش نیا جذبہ نیا ملک اور وہ بھی اپنا ملک کیا بات ہے۔ جن لوگوں نے پاکستان کے لئے کوشش کی تھی ان میں اقتدار کا لالچ تھا اپنے نام کی غر...