بابر اعظم کی ہٹ دھرمی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بلے باز بابر اعظم ایک محنتی ٹیلنٹڈ اور قابل کھلاڑی ہیں انھوں نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نام پیدا کیا ہے۔ان کی مسلسل کامیابی ان کی پرفارمنس انھیں کرکٹ ٹیم کی قیادت تک لے گئی۔آج بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور دنیا انھیں مانتی ہے کہ وہ اس لائق ہیں۔
دنیائے کرکٹ میں ایک بات مشہور ہے کہ ایک اچھا کھلاڑی اچھا کوچ نہیں بن سکتا تو ساتھ ہی ساتھ ایک اچھا کھلاڑی اچھا کپتان بھی نہیں بن سکتا۔بابر اعظم اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے کے بعد فارغ ہوئے ہیں۔بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم کبھی ہار جاتے ہیں اور کبھی جیت جاتے ہیں یہ گیم کا حصہ ہے۔بھائی مان لیا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے لیکن مسلسل ہارنا بھی کونسا حصہ ہے۔
بابر اعظم صاحب آپ نے ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے آسٹریلیا لے کر جانا ہےجو ٹیم اپنے گراؤنڈز میں فلاپ ہے وہ آسٹریلیا جا کر کیا گھنٹہ کھیلیں گے۔اگر آپ لوگ دوستی یاری اور سفارشوں پہ کھلاڑیوں کو کھلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔
آپ نے وہی میچ جیتا ہے جس میں آپ اور رضوان اچھا کھیل گئے۔ورنہ بابراعظم اور رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی باقی لوگ یوں سمجھتے ہیں کہ جیسے باہر بیٹھے سب کچھ کھا پی جائیں گے۔میں چلتا ہوں اور کھاتا پیتا ہوں میچ جائے بھاڑ م
میں۔بھائی آپ غہر سے دیکھیں کہ افتخار احمد خوشد شاہ اور فخر زمان کی کیا پرفارمنس ہے ارے بھئی آپ کپتان ہو آپ نے ٹیم بنانی ہے کوئی کوڑا کرکٹ اکٹھا نہیں کرنا۔کرکٹ کھیلنی ہے۔
آپ کے پاس کھلانے کے لئے اتنے اچھے بلے باز اور خاص کر مڈل آرڈر کے لئے لیکن آپ تو دوستوں کو خوش کر رہے ہو۔ذرا غور کریں کہ آپ کی پوری ٹیم میں ایسا کوئی بلے باز نہیں جو اسپنر کو کھیل سکےاور نہ کوئی ایسا گیند باز ہے جو یارکر مار سکے۔
چھوٹے میچ جیت کر آپ خوش ہو جاتے ہو کہ ہم سب سے بھاری ہیں۔بھائی ٹیم کا پتہ چلتا ہے بڑے میچوں میں جہاں پریشر ہو ٹیم کا پتہ تب چلتا ہے جب پریشر والا میچ ہوتا ہے آپ لوگ ہارنے سے پہلے ہار جاتے ہو۔اور سب سے بڑی غلطی آپ خود کر رہے ہو آپ کی اوپنر کے طور پہ جگہ ہی نہیں بنتی خود کو تباہ کر رہے ہو اور ٹیم کا بھی ستیا ناس مار دیا ہے۔بھئی آپ کو ون ڈاؤن یا سیکنڈ ڈاؤن کھیلنا چاہئے۔جو آپ کی جگہ بنتی ہے۔
تبصرے