پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

 ہم جب چھوٹے تھے مطلب جب پاکستان نیا نیا بنا تھا اس وقت ہمارے پیسے کی بہت ویلیو تھی ایک روپیہ چار ڈالر کا تھا ہمارے ہاں بھی چھوٹے پیسے ہوا کرتے تھے پنجابی میں ہم اسے ایک آنا دو انے وغیرہ کہتے تھے۔سولہ آنوں کا ایک روپیہ بنتا تھا اور وہ ایک روپیہ آج کا پانچ ہزار روپیہ بنتا ہے۔یہ سب ہوتے ہوئے اتنی ترقی سے اتنی جلدی تنزلی کیسے پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟
   

آئیے ایک نظر دوڑاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ یہ کھلواڑ کیوں ہوا؟ پاکستان بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا یہ انگریز کی چال تھی جس میں وہ کامیاب ہو گیا اور جو ہمارے لیڈر بنے ہوئے تھے مسلم لیگ کے سربراہ وہ جتنے بھی تھے انھیں صرف اپنے نام اور اپنے اقتدار کا لالچ تھا اسی وجہ سے تو وہ ملک کے لئے کچھ کر نہیں سکے وہ سارے اقتدار کے لئے لڑتے رہے اور لڑتے بھی گلی کے کتوں کی طرح تھے کوئی اصول کوئی طریقہ نہیں تھا۔صرف اپنے اقتدار اور حوس میں ڈوبے ہوئے تھے اور وہ ملک جس کی بنیادیں پہلے ہی سے کمزور تھیں اور بھی کمزور ہو گئیں۔لیکن کتوں کو گلی محلے کی حالت کا کوئی احساس نہیں ہوتا انھیں لڑنے سے کام ہوتا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان فوجیوں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔ہمیں ایک لولی پوپ دیا جاتا ہے کہ صدر ایوب کا دور سنہری دور تھا نہیں بھائی دنیا کی تاریخ کے ساتھ یہ ہی تو ظلم ہوا ہے کہ تاریخ ہمیشہ سرکاری درباروں میں لکھی گئی۔ایوب کا دور ملک کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلنے میں پہلا قدم ثابت ہوا۔بی شک اس وقت ہم خود کفیل تھے لیکن دودھ کی رکھوالی بلا تھوڑی ہی کرتا ہے۔جب ایک بلے نے دودھ کا ذائقہ چکھ لیا تو ہر بلے نے جی بھر کے دودھ پیا بھی اور محفوظ بھی کیا۔آمر حکمرانوں کو دیکھ لیں اور آج کے حالات کوئی فرق نہیں۔اور مسلح افواج سیاست سے دور ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟بھٹو صاحب نے انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اعلان کیا کہ ہم ایٹم ضرور بنائیں گے چاہے ہمیں گھاس ہی کیوں نہ کھانا پڑی۔ویسے بھٹو صاحب دور اندیش آدمی تھے آج پاکستانی گھاس ہی کھا رہے ہیں۔ایٹم بم کے پیچھے ایسے دوڑے کہ ملک کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔اور غریب عوام کو ایٹم کی ایک ایک پڑی دینے کا انتظام کیا گیا۔ہم نے ایٹم بم تو بنا لیا لیکن ملک گنو دیا شب کچھ ختم کر دیا۔ملک کے رکھوالے اسے دیمک کی طرح چٹ کر گئے۔لیکن پھر بھی آپ کو لگتا ہے کہ ایٹم بم کافی ہے؟

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟پاکستان کو بنے پونی صدی ہو چکی ہے لیکن آج تک کوئی وزیراعظم پانچ سال مکمل نہیں کر سکااور پھر ہم فخر سے کہتے ہیں کہ جمہوریت ۔۔ہاہاہا۔ پاکستان میں شروع سے لے کر آج تک اور ابھی بھی سیاسے عدم استحکام ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور برصغیر میں مسلمان ہی ایک دوسرے کو مار کر ایک دوسرے سے حکومت چھینتے رہے ہیں۔ہندؤوں نے ہمیشہ اپنے راجہ کا احترام کیا۔اور پھر انگریز کا بھی کچھ حصہ ہے کہ حکومت کا حق مسلمانوں کا ہے۔بس اسی ڈگر پہ آج بھی چلتے آ رہے ہیں۔

اور ابھی جو حالیہ مہنگائی ہوئی ہے اس میں کچھ بینکوں کے نام آئے ہیں جنھوں ڈالر کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھائی اور پاکستان سے پیسا اکٹھا کیا۔ان میں ایچ بی ایل ،یو بی ایل، اے بی ایل ،بینک الحبیب اور حکومت کا اپنا نیشنل بینک بھی شامل ہے۔ان کے علاوہ ہم سب پاکستانیوں کا اس میں پورا پورا حصہ ہے

اور سوال وہیں کھڑا ہے   پاکستان میں مہنگائی کیوں ہوئی؟

تبصرے