عید میلادالنبی
عید میلادالنبی ہر سال بارہ ربیع الاول کو منائی جاتی ہےہر مسلمان اپنے نبی ص کی دنیا میں آمد پر خوشی مناتا ہے اور دل سے خیرات و صدقہ دیتا ہے۔پاکستان سمیت دنیاہبھر میں ہر مسلمان خوشی منا کر اپنے نبی . ص کوخراج عقیدت پیش کرتا ہے اس میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آمد 9 ربیع الاول کو ہوئی اور کچھ سترہ ربیع الاول کو مناتے ہیں لیکن ذیادہ مسلمان بارہ کو ہی مناتے ہیں۔
| عید میلادالنبی |
اور کچھ کا یہ کہنا ہے کہ آپ ص . کی ولادت اور وفات بارہ ربیع الاول کو ہی ہوئی لیکن وہ صرف خوشی ہی مناتے ہیں ۔دنیا بھر میں مسلمان رہتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں۔
بارہ ربیع الاول کی رات کو محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے چھوٹے بڑے اجتماع ہر جگہ ہوتے ہیں۔ہر مسلمان حسب توفیق حصہ ڈالتا ہے۔پھر دن کو جلوس نکالے جاتے ہیں لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیںنعرے لگاتے ہوئے عقیدت پیش کرتے ہیں۔اور پھر رات کو ثواب لے کر گھر چلے جاتے ہیں۔شروع میں ایسا نہیں ہوتا تھا لوگ صرف محفلیں کرواتے تھے دعائیں مانگتے نیازیں تقسیم کرتے تھے لیکن اب ماحول بدل گیا ہے اب سیاسی رنگ ذیادہ ہو گیا ہے۔ہلڑ بازی آتش بازی ہوائی فائرنگ اور کہیں کہیں تو ڈانس اور ڈھول کا انتظام بھی ہوتا ہے
کچھ لوگوں کا رویہ بھی بدل گیا ہے انھیں اب صرف محفل کروانا یا۔دعا کرانا بور لگتا ہے وہ بھی چاہتے ہیں کہ ہلہ گلہ ہو کچھ ماحول بنے اب وہ خوشی کا اظہار صرف ڈھول کو سمجھتے ہیں۔رات کو میں نے دیکھا ہے کہ لڑکے لڑکیاں بازاروں میں نکل آتے ہیں اور نہ کوئی روکنے والا نہ کوئی ٹوکنے والا جو مرضی ہے وہ کرنا ہے جگہ جگہ پہ بڑے بڑے سپیکر لگے ہوئے تھےاور نعروں کے ساتھ میوزک کی تھوڑی دھمک تھی اور خوشی منائی جا رہی تھی۔
اب تو اسے عقیدت سے ہٹا کر کاروبار بنا دیا گیا کیونکہ سبزی دودھ فروٹ گوشت اور کئی ایسی چیزیں جو ضروری ہیں وہ مہنگی ہو جاتی ہیں ان کا ریٹ ڈبل کر دیا جاتا ہے کہ بارہ ربیع الاول ہے ایک مسلمان جو کچھ خریدتا ہے جشن منانے کے لئے دوسرا مسلمان اسے چیزیں بیچتا ہے اور وہ بھی مہنگے داموں۔کیونکہ عید میلادالنبی ہے یہ اکثر ہوتا ہے اور ہر تہوار پر ہوتا ہے۔پتہ نہیں جشن کے لئے چیزیں مہنگی خریدنا والا سچا مسلمان ہے یا بیچنے والا۔
یہاں ایک سوال ہے کہ فرقے اپنے اپنے رکھے ہوئے دن کو خوشی مناتے ہیں اور پھر ہر ملاں دعا کرتا ہے کہ یا اللہ مسلمانوں کو اتحاد کی ہدایت دے۔ بھائی اتحاد انھی باتوں سے ہوتا ہے ایسے کبھی اتحاد پیدا ہوا ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک فرقہ دوسرے فرقے والوں کو اپنی مسجد میں داخل نہیں ہونے دیتا حالانکہ دونوں نے نماز پڑھنی ہےاور سجدہ بھی ایک خدا کو کرنا ہے۔پھر ایسا کیوں؟
تبصرے