عمران خان کا سرپرائز

 نومبر کا مہینہ اور آرمی چیف کی تعیناتی ان دو باتوں نے پاکستان میں ہیجان پیدا کیا ہوا تھا ایک طرف عمران خان صاحب جو ہمیشہ کی طرح پھر سڑکوں پر ہیں انھوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا اور لاہور سے قافلہ لے کر نکل پڑے اور دوسری جانب لنگڑی لوہلی حکومت بھی تیاری پکڑنے لگی عمران خان نے اپنی طاقت دکھانے میں کوئی کثر نہ چھوڑی لیکن وزیرآباد تھانہ کنجاہ کی حدود میں عمران خان پر حملہ کیا جاتا ہے جس میں ان کی ٹانگ پر تین فائر لگ جاتے

عمران خان کا سرپرائز


اس واقع پر کافی چہ مگوئیاں کی گئیں لیکن کوئی خاص پیش رفت نہ ہوئی ابھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا تھا کہ عمران خان کا سرپرائز پھر آیا کہ میں پھر لانگ مارچ کرونگالیکن اس بار عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا

نومبر کا آخری عشرہ شروع ہوا تو ایک بار پھر عمران خان کا سرپرائز آیا کہ میں چھبیس نومبر کو جلسہ کرونگا اور جلسے کی تیاری شروع ہو گئی حکومت کے ساتھ عوام کو بھی انتظار تھا کہ عمران خان کا سرپرائز کیا ہو گا لیکن جلسے میں کوئی خاص بات نہ ہو سکی جلسہ ختم کر کے ہر کوئی اپنے اپنے گھر کو چلا گیا لیکن عمران خان کا سرپرائز پتہ نہیں کہاں چلا گیا

عمران خان کا سرپرائز

عمران خان صاحب اگر آپ اس ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو وہ کیجئے جس سے اس ملک کو فائدہ ہوگا اور وہ ہے کرپٹ افسر شاہی چاہے جس ادارے میں بھی ہوں جو بھی کرپٹ ہے اس کو سربازار ننگا کیا جائے عوام آپ کے پیچھے ہے آپ کا ڈر سب کو ہے کیونکہ آپ کے پاس عوام کی طاقت ہے لوگ آپ پہ بھروسہ کرتے ہیں لہذا عوام کا بھروسہ نہ توڑنا۔

عمران خان کا سرپرائز ابھی تک تو سامنے نہیں آیا امید کرتے ہیں کہ جلد سرپرائز آئےگا۔

تبصرے