پاکستان کے حالات

 پاکستان میں آپ کسی سڑک پہ جا رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ دور جانے کے بعد وہ سڑک ختم ہو جائے اور اگر آپ کا گھر کا پانی نالی کے ذریعہ منزل تک پہنچ رہا ہے تو ہو سکتا ہے وہ نالی بند کر دی جائے کیونکہ یہاں لوگ ایک دوسرے رشتہ داری بنانے کے لئے یہ بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیتے رہتے ہیں 
پاکستان کے حالات

پاکستان کے حالات کو مد نظر رکھتے اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں یہاں رہوں تو چند باتیں اپنے ذہن میں باندھ کے رکھ لیں کیونکہ یہاں اکثر لوگوں کے دماغ سے اچھی اچھی باتیں پھسل جاتی ہیں
پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ پیٹھ کے پیچھے بات کرنا غیبت ہے اور منہ کے آگے بات کرنا بد تمیزی ہے لہذا یہاں اخلاقیات کو دیکھتے ہوئے چپ رہنا ہی آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے ورنہ یہاں ٹیکنالوجی ذیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کا سوفٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔
پاکستان کے حالات اتنے اچھے ہیں کہ کچھ لوگ رات کو آپ کے گھر میں داخل ہو کر آپ کی خدمت گزاری کے لئے حاضر ہوتے ہیں اور وہ خدمت کے بدلے قیمتی چیزیں ساتھ لے جاتے ہیں اور وہ بھی نہایت تمیز اور اخلاق کے ساتھ بلکہ آپ اپنی خوشی سے انھیں چیزیں لے جانے کو بولیں گے۔
پاکستان کے حالات اتنے خراب ہیں کہ ذیادہ آبادی مسلم ہے ۔
ہو سکتا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور جو دو دن سے سویا نہیں وہ آپ کو منوں وزن لادے ٹائروں کے نیچے دے کر مار دے اور پھر کچھ وقت کے بعد آپ کے گھر والوں کو آپ کی موت کو تقدیر کہہ کر ٹرک ڈرائیور کو چھوڑنا پڑے۔ کیونکہ یہاں لوگ تقدیر پر ذیادہ ایمان رکھتے ہیں لیکن سڑک کراس کرتے ہوئے ادھر ادھر دیکھ لیتے ہیں

تبصرے